اگر ہمارے پاس ” رافیل ” ہوتا تو نتیجہ بالکل الگ ہوتا۔۔۔۔۔ مودی

آزاد نیوز ۔۔۔ وزیر اعظم نریندر مودی گجرات کے دورے پر ہیں ، وہاں انہوں نے کئی سارے پراجیکٹ کا افتتاح کیا ساتھ ہی انہوں نے جام نگر سے باندرا کے بیچ چلنے والی ” ہمسفر ایکسپریس” کو ہری جھنڈی دکھائی۔

پی ایم نے اپنے بھاشن میں کہا کہ ہماری حکومت کسانوں کے کھاتے میں سیدھے چھ ہزار روپیے دینے جا رہی ہے،کچھ لوگ اس کو لے کر جھوٹ پھیلا رہے ہیں ، انہوں نے آگے کہا کہ ہمارا سپنا ہے کہ ۲۰۲۲ تک ملک کے ہر فرد کے پاس اپنا خود کا گھر ہو اور ہم اس کے تحت پردھان منتری آواس یوجنا ” کے ذریعے کام کم کر رہے ہیں۔۔

اس کے بعد مودی جی نے دہشت گردی کی بات کی اور کہا کہ دیشت گردی کو جڑ سے ختم کرنا چاہیے۔۔ اپنے بھاشن میں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو ہماری فوج پر شک ہے ، انہوں نے کہا اگر آج ہمارے پاس ” رافیل” ہوتا تو تو نتیجہ کچھ الگ ہوتا ۔۔

بتا دیں کہ پردھان منتری پورے طور پر چناو کے موڈ میں آ چکے ہیں اور وہ چناو سے پہلے کم از کم سو ریلیاں کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں۔۲۰۱۴ میں گجرات کی ۲۶ میں سے ۲۶ سیٹیں جیتنے کے بعد اب مودی جی ۲۰۱۹ میں بھی ویسا ہی کارنامہ کرنا چاہتے ہیں۔۔

اپنی رائے دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here