فروغ تعلیم کے لیے شبانہ اعظمی نے کی  پہل

فروغ تعلیم کے لیے شبانہ اعظمی نے کی  پہل
 نئی دہلی ۔فروغ تعلیم کے لئے ہماری دنیا ٹرسٹ کی نیشنل صدر شبانہ اعظمی نے  ایک پہل کی ہے جس کے تحت ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے اوکھلا میں صغری اسکول کے فاؤنڈر مسٹر مہر الدین انصاری صاحب اور ڈاکٹر تاج الدین انصاری صاحب سے یہ معاہدہ کیا ہے کہ ہماری دنیا ٹرسٹ کے ذریعے جو بھی بچے فیس کے وجہ سے ایڈمشن فیس کی وجہ س تعلیم نہیں لے پاتے ہیں یا انھیں پریشانی آتی ہے تو ان کی اسکول کی فیس معاف کر دی جائے گی اور فیس کی ادائیگی  ہماری دنیا ٹرسٹ کرے گی یہ اسکیم صرف اور صرف ان بچوں کے لیے ہے جو ضرورت  مند ہیں اور صغری پبلک اسکول میں  تعلیم حاصل  کر رہے ہیں یا تعلیم  حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ صغری پبلک اسکول اوکھلا علاقہ میں وہ واحد اسکول ہے جہاں تعلیم کاعمدہ انتظام ہے اور با صلاحیت اور تجربہ کار  اساتذہ کی پوری ٹیم موجود ہے جو صرف اور صرف بچوں کو اچھی سے اچھی تعلیم فراہم کرنے کے لئے اپنا پورا زور صرف کر رہی ہے  یہی وجہ ہے کہ اتنے کم وقت میں صغری پبلک اسکول نے کافی مقبولیت حاصل کر لی ہے اس کی جتنی سراہنا کی جا ئے وہ کم ہے صغری پبلک اسکول بچوں کو بہتر  تعلیم  فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر میدان میں ان کے صلاحیت کو بھی پروان چڑھا نے کا کام کر رہی ہے تاکہ بچے ہر میدان میں اپنا جوہر دکھا سکیں اور ساتھ ہی اپنا،والدین اور ملک کا نام روشن کریں ۔انھوں نے کہا  کہ ہم فروغ تعلیم کے لئے ہمیشہ صغری پبلک اسکول کے ساتھ  ہیں اور ان کی محنت اور کوششوں کی سراہنا کرتے ہیں جو قابل تعریف ہے ۔

اپنی رائے دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here