جب چراغ بجھتا ہے تو زیادہ زور لگاتا ہے-وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کے ٹھاکر نگر کے بعد درگا پور میں انتخابی ریلی سے خطاب کیا ۔ اس دوران انہوں نے ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی سمیت سبھی اپوزیشن پارٹیوں پر جم کر نشانہ سادھا ۔ انہوں نے کہا کہ جب چراغ بجھتا ہے تو زیادہ زور لگاتا ہے ۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ جس مقام کے نام میں ہی درگا ہو ، اس جگہ پر اتنی بڑی تعداد میں آپ لوگوں کا آشیرواد دینے کیلئے آنا ، میرے لئے خوش قسمتی کی بات ہے۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی پر نشانہ سادھتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بی جے پی کے تئیں بنگال کے عوام کے پیار نے دیدی کی نیند اڑا کر رکھ دی ہے ۔ جس حکومت کو جمہوریت کی پروا نہ ہوا ، جس پارٹی کے کارکنان کو ہر طرح کے تشدد کی چھوٹ ملی ہوئی ہو ، ان کا بنگال سے جانا طے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ بنگال میں جو حکومت ہے ، وہ ترقیاتی اسکیموں کو لے کر سنجیدہ نہیں ہے ۔ گزشتہ چار سالوں میں اسکیمیں بنیں ، لیکن یہاں کی حکومت ترقیاتی اسکیموں کو لے کر سنجیدہ نہیں ہے ۔ یہاں کے پروجیکٹ یا تو شروع نہیں ہوپارہے ہیں یا مردہ رفتار سے کام چل رہا ہے۔ ترنمول کانگریس پر نشانہ سادھتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج دنیا اس سچائی کو جانتی ہے کہ ٹی ایم سی حکومت ان پرجیکٹوں کو ہاتھ نہیں لگاتی ، جہاں ملائی نہ ملتی ہو ۔

بدعنوانی کے معاملہ پر اپوزیشن لیڈروں کو گھیرتےہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کا سب سے طاقتور نامدار کنبہ بھی ٹیکس چوری اور دھوکہ دہی کے الزم میں عدالت کے چکر کاٹ رہا ہے ۔ جو لوگ چار سال پہلے ایک دوسرے کا چہرہ دیکھنا پسند نہیں کرتے تھے ، وہی لوگ گلے لگ رہے تھے ۔ کالے کارنامے کرنے والے لوگوں کو چوکیدار پسند نہیں ہے۔

input

اپنی رائے دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here