کولکاتہ،(آزاد نیوز):گزشتہ چند دنوں میں ترنمول کانگریس کے لیڈروں کو سی بی آئی کے نوٹس پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اپوزیشن جماعتوں کو ڈرانے و دھمکانے کیلئے اپنے افسروں کے ذریعہ اپوزیشن جماعتوں کو نوٹس بھیجوا رہے ہیں۔ مگر عوام سب کچھ سمجھ رہے ہیں۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ اگر ان سب نوٹس کا مقصد مجھے گرفتار کرنا ہے ، تو مجھے کوئی حرج نہیں ہے۔ وزیرا علیٰ نے کہا کہ میری ہندی بہت اچھی نہیں ہے، ممکن ہے کہ میرے کچھ الفاظ کے مفاہیم و معانی کچھ اور ہوگئے ہوں گے ، تاہم میں کبھی افسران کو مورد الزام نہیں ٹھہرارہی ہوں، مجھے معلوم ہے کہ مودی افسران کو مجبور کررہے ہیں کہ اپوزیشن جماعتوں کو بدنام کرنے کیلئے کچھ کریں، کچھ کریں،افسران پریشان ہیں۔وزیر اعظم مودی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں اس دن کا انتظار کررہی ہوں ، جس دن میرے لئے کھانا پکانے والے کو بھی مرکزی ایجنسیاں نوٹس دیں گی۔ خیال رہے کہ دو دن قبل ہی وزیرا علیٰ کے ذاتی معاون مانک مجمدار کے گھر پر سی بی آئی نے چھاپہ مارکر پوچھ تاچھ کی ہے۔ شاردا چٹ فنڈ گھپلے میں سی بی آئی نے ان سے پوچھ گچھ کی۔تاہم وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے مودی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان میں ہمت ہے تو انہیں گرفتار کرکے دیکھیں۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ ان سے ذاتی مخاصمت نبھائی جارہی ہے ، مگر میں اس کیلئے تیار ہوں۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ میں سیاسی طور پر مقابلہ کرنے کو تیار ہوں،مگر یہ لوگ سیاسی مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں رکھتے ہیں۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ جن لوگوں نے 30سے 40سالوں تک عوامی خدمات کی ہیں ان کے کردار کو ایجنسیوں کے ذریعہ داغدار نہیں کیا جاسکتا ہے۔
RELATED ARTICLESMORE FROM AUTHOR
یوگی حکومت نے پیش کیا 4.97 لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ
اغوا بیٹے کی حفاظت کے لیے کی جسم فروشی،رشتے داروں نےکسٹمر بن کر آزاد کروایا
ڈاکٹر نے اپنے ملازم کا گلا آڑی سے کاٹا اور پھر ۵۰۰ ٹکڑے کیے۔۔۔ جانیے وجہ
بہار۔۔ مختلف حادثات میں پندرہ افراد ہلاک اور ۲۶ زخمی
انگوری بھابھی ” شلپا شندے” جوائن کریں گی کانگریس
یوپی: سرکاری اسکول کے میدان میں گئو شالہ بنانے کا حکم
please like our facbook page
SuperWebTricks Loading...

