حکومت حاصل کرنے کیلئے فسادکراسکتی ہے بی جے پی:یوگی وزیر

مرزاپور،(آزاد نیوز):سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے قومی صدر اور یوگی حکومت میں وزیر اوم پرکاش راجبھر نے اپنی ہی حکومت پر فساد برپا کرنے کی کوششوں کا الزام عائد کیا ہے۔ راجبھر نے امریکہ کی ایک خفیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی ہندوستان میں فساد کرا سکتی ہے اور وہ اقتدار حاصل کرنے کے لئے اس سے باز نہیںآئے گی۔اوم پرکاش راجبھر نے یو پی کے بانس ڈیہہ واقع سید پور گاو¿ں میں ریلی سے خطاب کے دوران اپنا یہ نظریہ بیان کیا اور واضح لفظوں میں یہاں تک کہہ دیا کہ آئندہ 21 فروری کو سادھو رام مندر کے نام پر لوگوں میں چمٹا تقسیم کریں گے اور بی جے پی فساد برپا کرنے کا کام کرے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ محتاط رہئے کیونکہ یہ خطرناک لوگ ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ سبھی امن اور اتحاد کے ساتھ رہیں۔

بی جے پی کے لوگ ووٹ حاصل کرنے کے لئے کچھ بھی کرا سکتے ہیں۔عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے راجبھر نے بی جے پی کی پالیسیوں اور اس کی فرقہ پرست سیاست کو پرزور طریقے سے تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ملک کی آزادی کے 72 سال بعد بھی تعلیم اور روزگار میں یکسانیت نہیں ہے اور بی جے پی حکومت وعدہ کرنے کے باوجود اس طرف کوئی دھیان نہیں دے رہی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے راجبھر نے کہا کہ وہ گجرات ماڈل کرتے کرتے پی ایم بن گئے تو اب گجرات کا شراب ماڈل گجرات میں نافذ کر کے اس پر پابندی عائد کیوں نہیں کرواتے۔ کمبھ میلہ اور اس دوران گنگا کے پراگندہ ہونے کا تذکرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کمبھ نہانے سے پاپ نہیں ختم ہوتے۔ اس کے لئے اچھے کام کرنے ہوتے ہیں۔ گنگا میں جب آپ جا کر گندگی صاف کرو گے تو گنگا صاف کیسے رہ پائے گی۔

اپنی رائے دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here