بےروزگاری نے ہندوستان میں ڈھائی سال کا ریکارڈ توڑا : رپورٹ

آزاد نیوز : سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی ( سی ایم آئی ای) کے منگل کو جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق، فروری 2019 میں بے روزگاری کی شرح 7.2 فیصدی تک پہنچ گئی ہے ۔ اور یہ ستمبر 2016 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں یہ اعداد و شمار 5.9 فی صدی ہی تھے۔

سی ایم آئی ای نے یہ اعداد وشمار منگل کو جاری کیا ۔ ممبئی میں ایک تھنک ٹینک کے سربراہ مہیش ویاس نے رائٹرز سے بات چیت میں بتایا کہ بے روزگاری کی شرح میں  یہ بڑا اضافہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب نوکری تلاش کرنے والوں کی تعداد کم ہوئی ہے۔ مہیش ویاس نے بتایا کہ گزشتہ سال فروری میں 40.6 کروڑ لوگ کام کر رہے تھے جبکہ اس سال یہ اعداد وشمار 40 کروڑ ہیں۔

Related image

اس سال اپریل۔ مئی میں لوک سبھا انتخابات ہونے ہیں۔ ایسے میں بے روزگاری کا یہ مسئلہ مودی حکومت کے سامنے بڑا چیلنج پیش کر سکتا ہے۔ ماہرین معاشیات کا بھی ماننا ہے کہ سی ایم آئی ای کے یہ اعدادو شمار حکومت کی طرف سے پیش کئے گئے بے روزگاری کے ڈیٹا کے مقابلہ میں زیادہ معتبر ہیں۔ یہ اعداد وشمار ملک بھر کے ہزاروں کنبوں سے کئے گئے سروے کی بنیاد پر تیار کئے جاتے ہیں۔ ہندوستان میں بےروزگاری کی یہ شرح فروری مہینے میں بڑھ کر ڈھائی سال کی اونچی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اپنی رائے دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here