ہندوستانی مسلمانوں نے ہمیشہ وطن کے لیے قربانی دی ہے :شبانہ اعظمی

نٸی دہلی ۔آج ہندوستان میں مسلمانوں کی وطن پرستی پر سوال اٹھاۓ جارہے ہیں جب کہ تاریخ بتاتی ہے کہ ہمیشہ ہندوستانی مسلمانوں نے وطن کے خاطر اپنی جانوں کو قربان کیاہے اور ہمیشہ وطن کے لٸے اپنی جانوں کو قربان کرنے کے لٸے تیار ہیں ان خیالات کااظہار شبانہ اعظمی کوآرڈینیر کانگریس کمیٹی دہلی پردیش و چیٸرمین ہماری دنیا ٹرسٹ نے کیا۔
انھوں نے کہا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کو اگر اب بھی جانچنا ہے کہ وہ اپنے وطن سے محبت کرتے ہیں یا نہیں کرتے تو ہندوستان کی حکومت کو سب سے پہلے فوج میں مسلمانوں کو بھرتی کرنی چاہئے اور میں امید کرتی ہوں کہ اس دن ہندوستان کی حکومت کو یہ پتہ چل جائے گا کہ یہ مسلمان اپنے ملک سے اپنے وطن سے اپنی مٹی سے کتنا پیار کرتے ہیں اس ملک کا ہر مسلمان اپنے جان کو ہتھیلی پر لے کر سرحدوں پر اپنے ملک کی حفاظت  کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہے میں اس بات کو یقین کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ آج ملک میں جہاں جہاں دہشت گرد حملے ہو رہے ہیں یا کوئی سرگرمیاں دکھائی دے رہی ہے توان دہشت گردوں اور فرقہ پرست طاقتوں کو جواب دینے میں ہمارے ملک کے مسلم نوجوان لڑکے لڑکیاں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے کیونکہ دہشت گردی کا کوئی مذہب کوئی ذات اور کوئی ملک نہیں ہوتا۔اسلٸے مسلمانوں  کی حب الوطنی پر شک کرنا بیوقوفی اور افسوس ناک ہے مسمانوں نے ہمیشہ وطن کی ہے کرتے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے اور جو بھی ہندوستان پر بری نظر ڈالے گا اس کو جواب دینے کے لےلٸے مسلمان ہر وقت تیار ہیں۔

اپنی رائے دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here