’’شعبہ اسلامک اسٹڈیز زندگی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے‘‘/پروفیسر اختر الواسع

شعبہ اسلامک اسٹڈیز ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی سا لانہ ثقافتی تقریب انسپائرو ۲۰۱۹ ء اختتام پذیرآزاد نیوز ۔۔۔۔ نئی دہلی،یکم ؍مارچ،۲۰۱۹ء

’’شعبہ اسلامک اسٹڈیز کی خصوصیت یہ ہے کہ اس نے اسلامک اسٹڈیز کو صرف مذہب کے دائرے میں نہیں رکھا بلکہ زندگی کے تمام گوشوں کا احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے۔مجھے اس بات کا احساس بزم طلبہ کی جانب سے ’’انسپائرو۲۰۱۹ء ‘‘اور’’اسپورٹس میٹ ۲۰۱۹ء‘‘ جیسے اہم ثقافتی پروگراموں سے ہوا۔‘‘ان خیالات کا اظہار چیف گیسٹ ،پروفیسر اخترالواسع،پروفیسر ایمریٹس،جامعہ ملیہ اسلامیہ اورپریسڈنٹ مولانا ابوالکلام آزاد یونی ورسٹی،جودھ پور ،راجستھان نے بزم طلبہ کی کلچرل کمیٹی،شعبہ اسلامک اسٹڈیز ،جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی کی طرف سے منعقدہ سالانہ ثقافتی تقریب ’’انسپائرو ۲۰۱۹ء‘‘کے اختتامی پروگرام میں کیا۔نیزانہوں نے انعامات
حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کومبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی شعبہ میں اس طرح کے پروگرام ہوتے رہیں گے۔ تقریب میں دو دن تک جاری رہنے والے ثقافتی میلے کے مختلف مقابلوں میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو پروفیسر اقتدار محمد خاں،پروفیسر محمد اسحق،پروفیسر سید شاہد علی اور ڈاکٹر محمد ارشد کے ہاتھوں سرٹیفکیٹ اورانعامات سے بھی نوازا گیا۔خود ساختہ شاعری میں اول انعام غلام محمد،محمد قیصر جمیل اور سوم دیپانے حاصل کیا۔ کوئز مقابلہ: اول انعام مزمل حسین، دوم شکیل الرحمن اور سراج الدین نے حاصل کیا۔تمثیلی مشاعرہ میں اول انعام یاسر ضمیر،دوم ابوسالم یحییٰ اور سوم محمد حسان نے حاصل کیا ۔خطاطی:اول ایمن سعد،دوم ،آفرین(شعبہ اسلامک اسٹڈیز )اورسوم گلفشاں نے حاصل کیا۔چھ لفظوں کی کہانی میں اول محمد علی،دوم سیف الرحمن اور سوم محمد حسان نے حاصل کیا۔ بیت بازی پہلا انعام شعبہ اردو، دوسرا انعام شعبہ تعلیم اور تیسرا انعام شعبہ اردو نے حاصل کیا۔ٖفوڈ کمپٹیشن میں اول فوزیہ رضی،دوم شفیع الرحمن خان اور سوم غوثیہ خانم نے حاصل کیا۔ اختتا می تقریب کا آغاز محمد صادق کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ نظامت کے فرائض فوزیہ رضی نے انجام دیے۔ محمد راحیل اعظمی،اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر،کلچرل کمیٹی نے کلمات تشکر پیش کیے۔تین دونوں تک چلنے والے اس پروگرام میں حکم حضرات میں ڈاکٹر امان اللہ فہد،ڈاکٹر ثاقب عمران ،ڈاکٹر شہنواز فیاض ،ڈاکٹر امتیاز احمد،ڈاکٹر خالد مبشر ،ڈاکٹر وارث مظہری ،ڈاکٹر نجم السحر ،ڈاکٹر امتیاز علیمی ،ڈاکٹر ندیم سحر عنبریں ،ڈاکٹر تمنا مبین اعظمی ،ڈاکٹر خورشید آفاق،محمد تحسین زماں،ڈاکٹر جاوید اختر،ڈاکٹر عمر فاروق ،محترمہ نور سحروغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔پروگرام کے انعقاد وانتظام اور اسے کامیابی سے ہم کنار کرنے میں شعبہ اسلامک اسٹڈیز کی بعض سابقہ طالبات فضا مظفر شاہ،نیہا رحمن ،فوزیہ پروین اورسیدہ حلیمہ کے علاوہ ،شفیع الرحمن خان،شاداب عالم،محمد حسان،الفیہ،محمد ابراہیم خاں،مسیرہ،محمدراحیل اعظمی،انضمام القیوم اعظمی،ابوسالم یحییٰ اعظمی،عمیر احمد اعظمی کا اہم کردار رہا ۔

اپنی رائے دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here