پانچ سو پانچ ۵۰۵ طلبہ وطالبات کی تحریری وتقریری مقابلوں میں شرکت۔۔
ثقافتی سرگرمیاں جمالیاتی احساس کا اظہار ہے /پروفیسر محمد اسحق
آزاد نیوز ۔۔ نئی دہلی،۲۸؍فروری،۲۰۱۹ء
’’احساسِ جمال قدرت کا دیا ہوا ایک انمول تحفہ ہے جو اس نے انسان کو ودیعت کیا ہے اور اسی کی ایک شکل ثقافتی سرگرمیاں ہیں جس کے ذریعہ وہ اپنی شخصیت کا ارتقا کرسکتا ہے۔‘
‘ ان خیالات کا اظہارپروفیسر محمد اسحق، صدر شعبہ، اسلامک اسٹڈیزاورڈائریکٹر ذاکر حسین انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز نے بزم طلبہ کی طرف سے منعقدہ سالانہ ثقافتی تقریب ’’انسپائرو ۲۰۱۹ء‘‘کی افتتاحی تقریب میں کیا۔انہوں نے مزید فرمایا کہ شعبہ اسلامک اسٹڈیز کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ اس نے ثقافتی سرگرمیوں پر خصوصی زور دیا ہے اور یہ شعبہ کے مستقبل کے لیے خوش آئین بات ہے۔پروفیسر سید شاہد علی نے فرمایا کہ تعلیم کا ایک اہم پہلو ’’ثقافتی سرگرمیوں ‘‘کو فروغ دینا ہے کیوں کہ اس سے طلبہ و طالبات کے اندر تخلیقی صلاحیتیوں کو جِلا ملتی ہے۔مجھے قوی امید ہے کہ اس پروگرام سے جامعہ کے طلبہ و طالبات بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ڈاکٹر محمدارشد نے پروگرام کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کلچرل کمیٹی کے ذمہ دار لعل چاند،فرحین ناز،شفیع الرحمن خان،شہوار پرویز،انضمام القیوم اعظمی،محمد طاہر اورمحمد راحیل اعظمی کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ اس طرح کے ثقافتی نوعیت کے پروگرام طلبا کے متنوع صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ضروری ہیں۔ہمارے طلبا کو فکر وفن کے تمام عصری میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کو آزمانہ چاہیے ۔واضح رہے کہ بزم طلبہ کی کلچرل کمیٹی کی جانب سے تین دنوں تک چلنے والے اس پروگرام میں مختلف طرح کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے جن میں قرأت،نعت،ڈبیٹ،بیت بازی،کوئز مقابلہ،مضمون نگاری، برجستہ مضمون نگاری،مووی میکنگ،فوٹو گرافی،پینٹنگ ،سلوگن رائیٹنگ،بیسٹ یوز آف ویسٹ،فوٹو گرافی،ٹریزر ہنٹ،فوڈ فیسٹیول ،چھ الفاظ کی کہانی ،کیلی گرافی،خود ساختہ شاعری اور تمثیلی مشاعرہ وغیرہ شامل ہیں۔ ان مقابلوں میں یونی ورسٹی کی مختلف فیکلٹیز اور شعبوں کے تقریبا پانچ سو پانچ (۵۰۵) طلبہ وطالبات نے حصہ لیا ہے۔
آج قرآت کے مقابلے میں پہلا محمد صادق(اسلامک اسٹڈیز)دوسرامحبوب رضااور تیسرا انعام مصباح علی(اسلامک اسٹڈیز)نے حاصل کیا۔ نعت کے مقابلے میں اول حفیظ الرحمن،دوم محبوب رضااورسوم محمد ابراہیم خاں( اسلامک اسٹڈیز)نے انعام حاصل کیا۔ڈیبیٹ کے مقابلے میں اول اقراء منصور(اسلامک اسٹڈیز)،دوم انعام انجیلااور تیسرا انعام سعدیہ فردوس نے حاصل کیا۔مضمون نویسی میں پہلا انعام محمد عرفان( اسلامک اسٹڈیز)دوسراانعام نگیش پال سنگھ اورتیسرا عاقب محفوظ(عربی)نے حاصل کیا ۔پینٹنگ میں پہلارقیہ ناز(اسلامک اسٹڈیز)دوسرامحمد حسان اور تیسرا انعام بالترتیب ناظرین(اسلامک اسٹڈیز) نے حاصل کیا ۔ بیسٹ یوز آف ویسٹ میں پہلا رقیہ ناز(اسلامک اسٹڈیز)،دوسراتبسم خاتون اور تیسرا شبینہ پروین نے انعام حاصل کیا۔فوٹو گرافی میں پہلا افسراحمد، دوسرا جویریہ (اسلامک اسٹڈیز) اور تیسرا گلفشاں (اسلامک اسٹڈیز)نے حاصل کیا۔سلوگن رائٹنگ میں پہلا محمد رضوان(اسلامک اسٹڈیز)دوسرا نرگس خاتون اور تیسرا لقمان احمد (اسلامک اسٹڈیز)نے حاصل کیا۔ٹریزر ہنٹ میں ابو سالم یحییٰ اعظمی (اسلامک اسٹڈیز)نے پہلا انعام حاصل کیا۔پروگرام کا آغازکی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔نعت شفیع الرحمن خان اور خطبہ استقبالیہ لعل چاند،کوآرڈینیٹر کلچرل کمیٹی،بزم طلبہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔پروگرام کو کام یاب بنانے میں شعبہ کے جملہ اساتذہ کے علاوہ فرح تبسم،محمد ثاقب،عنایت اللہ،ثمرین فاطمہ،سیدہ حلیمہ ،فوزیہ رضی،عمر احمد اعظمی،محمد شاداب،شہناز پروین،شیبا شفیق،میسرہ،حبیبہ صدف،فاطمہ عارف صدیقی ،سعدیہ،آفرین،رحمت جہاں،صالحہ،آسیہ،ترنم ،اقبال رضا،تاج محمدکا اہم کردار رہا ۔