پاکستانی خاتون کودو ہفتے میں ہندوستان چھوڑنے کاحکم

نئی دہلی، (آزاد نیوز): ملک میں مقیم 37سالہ پاکستانی خاتون کودہلی ہائی کورٹ سے کوئی راحت نہیں ملی اورعدالت نے اسے دو ہفتہ کے اندر ہندستان چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔مرکزی حکومت نے پاکستانی خاتون کو ملک چھوڑنے کی ہدایت دی تھی۔ حکومت کی اس ہدایت کے خلاف خاتون ہائی کورٹ پہنچی اور راحت کی درخواست کی جس سے عدالت نے انکار کردیا۔جج وبھو بکرو نے جمعرات کو خاتون سے کہاکہ آپ نے ہندستان کی شہریت حاصل کرنے کے لئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا۔ آپ کوئی بھی ایسا حق ثابت نہیں کرسکیں جس سے آپ یہاں رہ سکیں۔خاتون کو ہندستان چھوڑنے کے لئے دو ہفتہ کا وقت دیا گیا ہے۔معاملہ کی سماعت کے دوران عدالت کے سامنے رکھے اپنے ثبوتوں میں خاتون نے کہاکہ اس کے پاس 2020تک ہندستان میں رہنے کا جائز ویزا ہے۔ وزارت داخلہ نے اس کی مخالفت کی اور کہاکہ خاتون نے ہندستان کی شہریت کے لئے درخواست نہیں دی ہے۔خاتون نے ہندستانی شہری سے شادی کی اور 2005میں ہندستان آئی۔ اس کے دو بچے ہیں جن کی عمر گیارہ اور پانچ برس ہے۔

اپنی رائے دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here