قرول باغ میں چار منزلہ عمارت گری

Karol Bagh: Building Collapses at Padma Singh Road

نئی دہلی، (آزاد نیوز): دہلی کے قرول باغ واقع دےونگر علاقے میں بدھ کی صبح ایک چار منزلہ عمارت منہدم ہو گئی ۔ عمارت کے ارد گرد موجود لوگوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ موقع پر پہنچی این ڈی آر ایف، فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیم نے مقامی لوگوں کی مدد سے ملبہ ہٹا دیا۔ واقعہ میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

فائر بریگیڈ اور پولیس کے مطابق بدھ کی صبح قریب 8:40 بجے دےونگر کے بلاکس نمبر- 6 گلی نمبر ایک میں چار منزلہ عمارت کے گرنے کی اطلاع ملی تھی۔ اطلاع ملتے ہی آگ کے انجن کی چار گاڑیاںموقع پر راحت کام کے لئے بھیجی گئیں۔ موقع پر پہنچی پولیس نے ارد گرد کے لوگوں کی مدد سے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا۔ کچھ دیر بعد این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی موقع پر پہنچی۔ پولیس کے سینئر افسر کے مطابق مکان کافی پرانا تھا۔

SHARE
Previous articleپاکستان -بھارت مزید فوجی کارروائی سے گریز کریں:امریکہ
Next articleپاکستان میں بھارتی فلموں اور اشتہارات پر پابندی

اپنی رائے دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here