پٹنہ،(آزاد نیوز):بہار کی راجدھانی پٹنہ سے ملحقہ مکامہ کے شیلٹر ہوم سے 7 لڑکیاں لاپتہ ہو نے سے کی خبرسے ریاست میںایک بارپھر کھلبلی مچ گئی ہے۔تازہ واقعہ میں5 لڑکیاں مظفر پور شیلٹر ہوم سانحہ کی متاثرہ بھی شامل ہیں۔ پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ نےبتایاکہ 7 لڑکیوں کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ لڑکیوں کو تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوںلڑکیوںکے شیلٹر ہوم کی 34 بچیوں کے جنسی استحصال کا انکشاف ہونے کے بعد مظفرپور شہ سرخیوں میں آ گیا تھا۔ اس معاملہ میں شیلٹر ہوم کے ذمہ دار برجیش ٹھاکر سمیت تقریباً 18 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق مکامہ شیلٹر ہوم میں تمام لڑکیاں گزشتہ 4-5 مہینے سے رہ رہی تھیں۔
ہفتہ کی صبح شیلٹر ہوم کے ملازمین کو لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کی خبر ملی۔ بتایا جا رہا ہے کہ شیلٹر ہوم کی ریلنگ کاٹ دی گئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع موصول ہونے کے فوری بعد ایس پی اور ڈی ایم نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ فی الحال لاپتہ لڑکیوں کی تلاش جاری ہے۔کہا جا رہا ہے کہ لاپتہ لڑکیوں میں سے ایک نے حال ہی میں اپنی کلائی کی رگ کاٹ لی تھی، اس کا علاج پٹنہ ایمس میں کرایا گیا تھا۔ اس واقعہ کی وجہ آپسی تنازعہ قرار دی گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بہار کے مظفرپور گرلز شیلٹر ہوم میں 34 لڑکیوں کے جنسی استحصال کا انکشاف ہوا تھا۔ اس کے بعد صوبے سے لے کر ملک تک کی سیاست میں افراتفری پھیل گئی تھی۔ وہیں شیلٹر ہوم چلانے والے برجیش ٹھاکر سمیت 19 لوگوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ اس معاملہ کی جانچ سی بی آئی کر رہی ہے۔ اس معاملہ میں بہار کی نتیش حکومت کی سماجی بہبود کی وزیر منجو ورما کا نام بھی منظر عام پر آیا تھا، وہ بھی سرینڈر کر چکی ہیں۔