حکومت بنی تو’گبر سنگھ ٹیکس‘ سے ملے گی چھوٹ: راہل گاندھی

Rahul Gandhi, the government will be entitled to "Gambhir Singh Tax"

جگدل پور، (آزاد نیوز): اپنے ایک روزہ قیام پر ہفتہ کو چھتیس گڑھ پہنچے کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے ایک بار پھر جی ایس ٹی کو ’گبر سنگھ ٹیکس‘ قرار دیا۔ انہوں نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی پارٹی مرکز کے اقتدار میں آتی ہے تو جی ایس ٹی کو ختم کر دیا جائے گا۔ راہل گاندھی نے یہ باتیں ریاست کے نکسل متاثرہ علاقے بستر کی گرام دھراگاو¿ں میں منعقد ’وشال آدیواسی کرشک ادھیکارسمیلن‘ میں کہیں۔راہل گاندھی نے کہا کہ 2019 میں ان کی حکومت بنی تو وہ ’گبر سنگھ ٹیکس‘ کی جگہ ایک سادہ ٹیکس تیار کریں گے۔ اس دوران انہوں نے ٹاٹا اسٹیل پلانٹ کے لئے تحویل زمین کے متاثر 1707 کسانوں کو تحویل زمین کے دستاویزات بھی سونپے۔

راہل نے بی جے پی پر نشانہ بولتے ہوئے کہا کہ سابقہ بی جے پی حکومت صرف 1500 سے 1600 روپے فی کوئنٹل کی شرح سے دھان خریداری کرتی تھی لیکن کانگریس کی حکومت آئی تو اس کی قیمت کسانوں کو 2500 روپے ملنے لگی۔ راہل نے سابقہ رمن حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت کہتی تھی کہ کسانوں کو دینے کے لئے پیسے نہیں ہیں۔ انہوں نے سوال پوچھا کہ جب اس وقت پیسے نہیں تھے، تو پھر کانگریس کی حکومت آتے ہی، پیسے کہاں سے آ گئے۔ بی جے پی، آر ایس ایس اور رمن سنگھ کے پاس پیسے کی کمی نہیں ہے، لیکن وہ آپ لوگوں کے پیسے لے کر یا تو اپناپیٹ بھرتے تھے یا پھر اپنے 15 دوستوں کے جیبوں میں ڈالتے تھے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جب بھی زمین تحویل کی جائے گی، کسانوں کی رضامندی لی جائے گی۔

راہل نے اس دوران پانچ مختلف طرح کے جی ایس ٹی کی جگہ ایک جی ایس ٹی کا وعدہ بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر 2019 میں ان کی حکومت بنی تو وہ گبر سنگھ ٹیکس کی جگہ ایک سادہ ٹیکس تیار کریں گے۔ نوٹ بندی اور بڑے صنعت کاروں کے فرار ہونے کے معاملے پر بھی راہل گاندھی نے بی جے پی پر جم کر حملہ بولا۔ اس دوران ریلی میں ’چوکیدار چور ہے‘ کا نعرہ بھی بار بار گوجتا رہا۔راہل گاندھی نے یقین دلایا کہ ان کی حکومت پانچ سالوں کے لئے ہے، اس دوران وہ کیا ہر وعدہ پورا کریں گے۔ انہوں نے قرض معافی کو لے کر بھی ماضی کی رمن حکومت اور مودی حکومت پر تیز حملے بولے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار سال میں نریندر مودی نے ساڑھے تین لاکھ کروڑ روپے 15 بڑے صنعت کاروں کے قرض معاف کئے ہیں لیکن کسانوں کاقرض معاف نہیں کیا۔اس کے علاوہ راہل نے بجٹ میں کسانوں کے لیے رقم فراہم کرنے کی منصوبہ کو لے کر بھی مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے کسانوں کو صرف ساڑھے تین روپے یومیہ کے حساب سے پیسے دینے کی بات کہہ کر ان کا مذاق اڑایا ہے، اگر ان کی حکومت بنی تو کانگریس کسانوں کے لئے کم از کم ضمانت انکم طے کرے گی۔

گاندھی خاندان کے دل میں بستا ہے بستر
راہل گاندھی نے کہا کہ بستر سے ہمارے خاندان کا پرانا رشتہ ہے۔ جواہر لال نہرو، اندرا گاندھی، راجیو گاندھی اور سونیا گاندھی ہمیشہ سے ہی قبائلیوں کے ساتھ رہے اور ان کے دلوں میں رہے۔ ہم ہمیشہ ہی قبائلیوں کی ترقی چاہتے ہیں۔ میرا دہلی کا دروازہ ہمیشہ قبائلیوں کے لئے کھلا رہے گا، یہ سیاست نہیں بلکہ محبت کا حصہ ہے۔ بستر سے دہلی آنے والوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ ہم ہمیشہ تم سے محبت کرتے ہیں، محبت کا رشتہ رکھتے ہیں اور سچ کہتے ہیں۔راہل گاندھی نے ٹاٹا سٹیل پلانٹ کے لئے تحویل زمین کے متاثر 1707 کسانوں کو تحویل 4359 ایکڑ زمین کی دستاویزات سونپے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا یہ پہلا صوبہ ہے جس نے کسانوں کی زمین واپس دلوائی۔ پانی جنگل-زمین پر آپ کا حق ہے اور جنگل میں جو پیداوار ہے اس کا فائدہ آپ کو ملنا چاہئے۔ پروگرام میں بستر ڈویژن سے 2500 روپے فی کوئنٹل کی شرح سے خریدے گئے دھان کی رقم 1328 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ راہل گاندھی نے کونڈاگاوں میں 105 کروڑ روپے کی لاگت سے مجوزہ مکہ پروسیسنگ سینٹر کا بھی سنگ بنیاد رکھا اور بستر ڈویژن کے 1834 صارفین کو انفرادی جنگلات سے متعلق لیٹر اور 261 کمیونٹی جنگلات سے متعلق لیٹر بھی تقسیم کئے۔

اپنی رائے دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here