رابرٹ واڈرا اور منوج اروڑہ کو کورٹ سے راحت، دو مارچ تک نہیں ہوگی گرفتاری

Court awarded relief to Robert Wadra & Manoj Arora

نئی دہلی، (آزاد نیوز): دہلی کی پٹیالہ ہاو¿س کورٹ نے کانگریس صدر راہل گاندھی کے بہنوئی رابرٹ واڈرا کی گرفتاری پر لگی روک 2 مارچ تک کے لئے بڑھا دی ہے۔ آج سماعت کے دوران ای ڈی نے کہا کہ انہیں واڈرا سے 4-5 دن پوچھ گچھ کرنی ہے۔ تب واڈرا کے وکیل کے ٹی ایستلسی نے کہا کہ انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن ان کے موکل کو ہراساں کیا نہیں کیا جانا چاہئے۔ای ڈی نے کہا کہ واڈرا کورٹ یا ای ڈی کے دفتر پوچھ گچھ کے لئے پہنچتے ہیں تو ان کے ساتھ مکمل بارات ہوتی ہے۔ کورٹ نے واڈرا کے قریبی منوج اروڑہ کی گرفتاری پر لگی روک بھی 2 مارچ تک کے لئے بڑھا دی ہے۔

آج واڈرا اور منوج اروڑہ دونوں کی کی عبوری ضمانت کی مدت ختم ہو رہی تھی۔ واڈرا آج سماعت کے دوران کورٹ پہنچے تھے۔ گزشتہ 2 فروری کو عدالت نے واڈرا کی گرفتاری پر آج تک کی عبوری روک لگائی تھی۔ کورٹ نے واڈراکوانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن پر تحقیقات میں شامل ہونے کی ہدایت دی تھی۔ کورٹ نے واڈرا کو 6 فروری کو ای ڈی کے سامنے پوچھ گچھ کے لئے حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی، جس کے بعد واڈرای ڈی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔واڈرا کی جانب سے سینئر وکیل کے ٹی اےس تلسی نے کہا تھا کہ ابھی تک تحقیقات میں شامل ہونے کے لئے سمن نہیں ملا ہے لیکن کبھی بھی سمن کیا جا سکتا ہے۔ واڈرا کی بیٹی کی سرجری اور بزرگ ماں کی دیکھ بھال کے لئے برطانیہ گئے تھے۔ واڈرا کی معاشرے میں عزت ہے۔ قانون سے بھاگنے والے انسان وہ نہیں ہیں۔ یہ کیس اور کچھ نہیں، بلکہ سیاسی بغض کے احساس کے سبب درج کیا گیا۔

رابرٹ واڈرا نے اپنی پیشگی ضمانت کی درخواست اس کیس میں دائر کی، جس میں ان کے قریبی منوج اروڑہ ای ڈی کی پوچھ گچھ کا سامنا کر رہے ہیں۔ پٹیالہ ہاو¿س کورٹ نے منوج اروڑہ کو عبوری راحت دیتے ہوئے اس کی گرفتاری پر عبوری روک لگا دی ہے۔ ساتھ ہی منوج اروڑہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ای ڈی کے ساتھ تحقیقات میں تعاون کریں۔ای ڈی کے مطابق منوج اروڑہ کو منی لانڈرنگ کے معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے کئی بار سمن جاری کیا جا چکا ہے لیکن وہ کبھی بھی ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوا۔ ای ڈی نے کہا کہ اروڑہ رابرٹ واڈرا کی بیرون ملک کی غیر اعلانیہ پراپرٹی کے بارے میں جانتا ہے اور ان جائیداد کو حاصل کرنے کے لئے فنڈ مہیا کرانے میں کردار ادا کیا تھا۔

ای ڈی کے مطابق لندن میں واڈرا کی قریب 1.9 ملین برطانوی پاو¿نڈ کی جائیداد کے لئے دبئی سے پیسے کا انتظام کیا گیا تھا۔ لندن کی یہ جائیداد12، برائن اسٹون اسکوائر میں واقع ہے۔ اس جائیداد کو سنجے بھنڈاری نے 1.9 ملین برطانوی پاو¿نڈ میں خریدی تھی اور اسے 2010 میں 1.9 ملین برطانوی پاو¿نڈ میں ہی فروخت کیا تھا۔ جبکہ بھنڈاری 65900 برطانوی پاو¿نڈ اس کی تزئین کاری پر خرچ کر چکا ہے۔ اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ اس جائیداد کا اصل مالک بھنڈاری نہیں تھا بلکہتزئین کاری کا خرچ واڈرا نے برداشت کیا تھا۔

اپنی رائے دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here