گنا ضلع میں 65 مراکز پر ہوں گے بورڈ امتحانات، دو ہزار اساتذہ کی لگے گی ڈیوٹی

گنا، (آزاد نیوز): ثانوی تعلیم بورڈ کے درجہ 10 ویں اور12 ویں کے بورڈ کے امتحانات آئندہ مارچ سے شروع ہوںگے۔ اس کے لئے گنا ضلع میں 65امتحان مرکزبنائے گئے ہیں۔ نیا امتحان مرکز اکاود کو بنایا گیاہے۔ وہیں، 17 مراکزکی حساس کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے۔ امتحان میں دو ہزار اساتذہ ، 65 مراکز انچارج اور 65 اسسٹنٹ مزکز انچارج کی ڈیوٹی لگائی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ بورڈ امتحان کے مواد بھوپال سے 21 فروری کو گنا آئیں گے۔مرکز کے انچارجوں کو مواد کی تقسیم 26 اور 27 فروری کوکی جائے گا۔
اس سال امتحان دینے والے طلبا کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ہائی اسکول کے امتحان میں 18769 طلباء و طالبات اور ہائیر انٹر میڈیٹ میں 11421 طلبا شامل ہوں گے۔ گزشتہ سال امتحانات کے64 مراکز تھے، اب ایک مرکز اور بڑھ گیا ہے۔ امتحان میں نقل روکنے کے لئے 8 فلائنگ اسکواڈ بنائے گئے ہیں۔ ان میں سے پانچ پانچ بلاک سطح پر ہوں گے۔ ایک ضلع سطحی دستہ رہے گا اور دودستہ محکمہ تعلیم کا رہے گا۔ ان میں ایک کے انچارج خود ضلع تعلیم افسر سنجے شریواستو اور دوسرے اسکواڈ کے انچارج ڈائٹ کے پرنسپل کو تفویض کیا گیا ہے۔

آبزرور بھی مقرر
ضلع کے 17 حساس مراکز پر مبصرین کی بھی تقرری کی گئی ہے۔ یہ مبصر کلکٹر کے نمائند ے کے طو رپر کام کریںگے ۔ دراصل، 17 مرکز ایسے ہیں، جہاں پرائیویٹ طلباءو طالبات امتحان دینے بیٹھیں گے۔ ان مراکز کو حساس ماناگیا ہے۔ گنا میں حساس مرکز ایک بھی نہیں ہے۔ تاہم، گزشتہ سال امتحان مراکز پر سختی رہی۔ایک ہی نقل کا معاملہسامنے آیا تھا۔

اپنی رائے دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here