پلوامہ سانحہ:ہرشہید کے اہل خانہ کوامیتابھ بچن دیں گے 5لاکھ

Amitabh Bachchan To Donate Rs. 5 Lakh Pulwama effected family

ممبئی، (آزا د نیوز): کشمیر کے پلوامہ میں بھارتی فوج پر حملے کے بعد جہاں ملک بھر میں غم و غصہ کا ماحول ہے، وہیں اس بات پر حیرانی تھی کہ ایک طرف بالی ووڈ کے ستاروں نے اس حملے کے خلاف زور شور سے ریلی نکالی، وہیں صدی کے سپر اسٹار امیتابھ بچن خاموش رہے اور ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں نہ آنے پر سوشل میڈیا پر ان کوتنقید کا بھی شکار ہونا پڑا۔ پلوامہ حملہ کے تیسرے دن امیتابھ بچن کی رائے سامنے آئی ہے۔ انہوں نے میڈیا ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ امیتابھ اس حملے میں شہید ہوئے تمام فوجیوں کے خاندانوں کو مالی مدد دیں گے اور ہر شہید کے خاندان کو ان کی طرف سے پانچ لاکھ روپے کی مدد دی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ امیتابھ بچن کی جانب سے شہیدوں کے خاندانوں کو 2.45 کروڑ کی رقم مہیا کرائی جائے گی۔ اس بیان کے بعد امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر اپنے تازہ بیان میں خاموشی کو توڑتے ہوئے ایک طویل پوسٹ لکھی ہے۔ اس پوسٹ میں انہوں نے براہ راست طور پر پلوامہ حملے کا ذکر نہیں کیا، لیکن انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاملے پر رائے دینا یا نہ دینا ان کا حق ہے، جس کا احترام کیا جانا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کسی کے لئے بہت ضروری نہیں ہو جاتا کہ میں کسی مسئلے کو لے کر کیا سوچ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمدردیوں کو ایک متبادل کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہئے اور رد عمل نہ دینے کے اس کے حقوق کا بھی احترام کیا جانا چاہیے۔عام طور پر سوشل میڈیا پرسر گرم رہنے والے امیتابھ بچن سیاسی واقعات پر تو کبھی تبصرہ نہیں کرتے، لیکن کرکٹ سے لے کر سماجی واقعات پر ان کی رائے فوری طور پر آ جاتی ہے۔ امیتابھ بچن بالی ووڈ سے جڑے معاملات پر بھی کم بولتے ہیں۔ پلوامہ سانحہ کے بعد ان کی خاموشی کو لے کر سوشل میڈیا پر ان کی تنقید کی گئی تھی۔

اپنی رائے دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here