توگڑیا نے بنائی نئی پارٹی ، ایودھیا کے ساتھ 40حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

نئی دہلی،(آزاد نیوز): وشو ہندو پریشد کے سابق لیڈر پروین توگڑیا نے سنیچر کو اپنی سیاسی پارٹی ’ہندواستھان نرمان دل (ایچ این ڈی) بنانے کا اعلان کیا۔ عام الیکشن سے چند مہینے قبل پارٹی لانچ کرنے کی یہ تقریب قومی دارالحکومت کے اندر گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ ان کی پارٹی کم سے کم چالیس حلقوں سے الیکشن لڑے گی۔ توگڑیا نے ملک سے آئے ہوئے اپنے حامیوں کی موجودگی میں ایودھیا سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔انہوں نے جے شری رام کے نعروں کے درمیان کہا کہ ’اب کی بار پبلک کی سرکار‘ اور اگر وہ منتخب ہوتے ہیں تو رام مندر تعمیر میں کوئی وقت نہیں لگے گا۔“ انہوں نے کہا کہ ہندواستھان نرمان دل ہندوستان کی ترقی، پہچان، خوشحالی اور محفوظ بنانے کے لئے بنائی گئی ہے، ان کا یہ وعدہ ’ دھوکہ دینے والا وعدہ نہیں ہے بلکہ قابل اعتماد ‘ ہے۔ایچ این ڈی اس کے علاوہ رام مندر کی تعمیر، کشمیری پنڈتوں کی بحالی، سرحدی اندازی کے خلاف فوری ایکشن، آبادی کنٹرول اور یکساں سول کوڈ پر کام کرے گی۔ ایچ این ڈی نے زرعی شعبہ کے سلسلے میں کہا کہ وہ کسانوں کی مکمل قرض معافی کا وعدہ کرتے ہیں اور ساتھ ہی سوامی ناتھن کمیٹی کے نفاذ کی سفارش اور بے روزگاری کو ختم کریں گے۔

SHARE
Previous articleکانگریس حکومت گرانے میں لگا ہے بی جے پی کا ’ گینگ تھری‘: کانگریس
Next articleحضرت نظام الدین اولیاؒ کی درگاہ پر ’بسنت اتسو‘کی دھوم

اپنی رائے دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here