نئی دہلی ،(آزادنیوز):اردو اکیڈمی،حکومت دہلی کی جانب سے سالانہ تقسیم انعامات پروگرام منعقد کیا گیا،جس میںدہلی کے تقریباً 46 صحافیوں اور اردو کتاب لکھنے والے مصنفین کو ایوارڈ دے کر نوازا گیا۔سالانہ تقسیم انعامات پروگرام کی صدارت پروفےسر شاہد مہدی نے کی اور مہمان خصوصی کے طور پر دہلی سرکار کے وزیر عمران حسین ،راجندر پال گوتم نے سب کو سال 2016-17کیلئے ایوارڈدے کر نوازا۔پروگرام کی نظامت اردو اکیڈمی کے اتھر سعید نے کی۔ اس موقع پر دہلی حکومت میں آئی اے ایس رنکو دگا بھی موجود رہیں۔انعام حاصل کرنے والوں میں اس موقع پر کافی خوشی دکھائی دے رہی تھی۔ انعام حاصل کرنے والوں میں پروفیسر خالد محمود، جی آرکنوال ،کندن لال، غلام حیدر، یامین انصاری، ڈاکٹر نعیمہ بانو، راضی سمیت کثیر تعداد میں مصنفین موجود رہے۔
پروگرام دیرسے شروع ہونے پربھڑکے لوگ
اردو اکیڈمی کی طرف سے منظم سالانہ تقسیم انعامات پروگرام میں ایک تو مہمان خصوصی ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا نہیں آئے، ان انتظار میں پروگرام دو گھنٹے دیر سے شروع ہوا۔انتظارمیں لوگ بیٹھے، بیٹھے بور ہونے لگے۔ طویل انتظار کے بعد لوگوںکا صبر ٹوٹ گیا تو ہال میں شور مچنے لگا۔ لوگ کہتے دکھے کہ اب پانی تو پلادو۔ اس پر نظامت کر رہے اتھر سعید نے اپنے گرم پانی کاجگ تھما دیا، جس پر ماحول اور بگڑ گیا۔ اس کے فورا ًبعد ہی دو وزیروں کی موجودگی میں پروگرام شروع کر دیا گیا ۔