اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی مغربی بنگال میں آج یعنی اتوارکوہونے والی ریلی ممتابنرجی حکومت نے اجازت نہیں دی ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ریاستی حکومت نے بغیرکسی سابقہ اطلاع کے ریلی کواجازت دینے سے انکارکیا ہے۔
یوگی آدتیہ ناتھ کے سیاسی مشیرمرتنجے کمارنے اسے ممتاحکومت کی تاناشاہی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وزیراعلیٰ کی مقبولیت کا اثرہے، جو ممتا بنرجی نے ہیلی کاپٹرکی لینڈنگ کی اجازت تک نہیں دی۔
Uttar Pradesh Chief Minister Office: The permission for the CM Yogi Adityanath's rally in West Bengal today has been declined by the West Bengal government without any prior notice. (File pic) pic.twitter.com/FQmTbsG1fV
— ANI UP (@ANINewsUP) February 3, 2019
واضح رہے کہ بی جے پی نے مغربی بنگال میں 100 سے زیادہ ریلیاں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسی ضمن میں آج اتوارکویوگی آدگیہ ناتھ کی بانکرا اورپرولیا میں ریلیاں ہونی تھیں۔ اس کے علاوہ پانچ فروری کو ان کا رائے گنج اوردناج پورکے بالورگھاٹ میں بھی ریلی کو خطاب کرنے کا پروگرام ہے۔اس سے قبل بی جے پی کے قومی صدرامت شاہ کے ہیلی کاپٹرکوبھی جھارگرام میں لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
input