ڈاکٹر نگار سلطانہ کی رہائش گاہ پر شعری نشست کا اہتمام – مشہور شاعرات نے کی شرکت

پچیس25  جنوری جمعہ کی شام خضر پور ، واٹ گنج میں محترمہ ڈاکٹر نگار سلطانہ کی رہائش گاہ پر ان کی میزبانی میں کولکاتا کی مشہور شاعرات کی ایک شعری نشست کا اہتمام کیا گیا ۔ اس نشست کی صدارت محترمہ کوثر پروین کوثر نے کی اور نظامت کی ذمہ داری محترمہ شگفتہ یاسمین غزل صاحبہ نے سنبھالی۔

..شرکائے محفل…کوثر پروین کوثر، ڈاکٹر نگار سلطانہ، شگفتہ یاسمین غزل، فوزیہ اختر ردا، رونق افروز، مہناز وارثی، درخشاں انجم، زرتاب غزل

کچھ منتخب اشعار درج ذیل ہیں۔

جہاں عقل کا بھی گذر نہ ہو جہاں عشق کا بھی اثر نہ ہو
مجھے اس جگہ کی تلاش ہے جہاں خود کو خود کی خبر نہ ہو
کوثر پروین کوثر

میں ہر گھڑی اس کا دیدار کرتی رہتی ہوں
مرے دماغ میں اک چھوٹا سا آئینہ بھی ہے
ڈاکٹر نگار سلطانہ

ہمارے دور کے انسان کی فطرت کی کیا کہئے
پریشاں حال جب رہئے پریشاں کرنے آتے ہیں

ڈاکٹر سیدہ مہناز وارثی

شکستگیِ انا کی اذیتیں سہہ کر
بلاسبب کبھی مجھ کو منائیے تو سہی
شگفتہ یاسمین غزل

اداس میں ہوں، اداس وہ بھی
ادھر تماشا ، ادھر تماشا
نقاب الٹا ہے دیکھنا اب
کریں گے شمس و قمر تماشا
فوزیہ اختر ردا

میں تم سے کر کے محبت گناہ گار بنوں
تمام عمر مسلسل تیرا شکار بنوں
بھروسہ عشق لے ڈوبے بے اعتبار بنوں
مجاور تم سا رہے اور میں مزار بنوں
رونق افروز

خوش فہمیوں میں، میں تو کبھی مبتلا نہ تھی
تنقید کر کے آپ نے بہتر بنا دیا
زریاب غزل

سمندروں میں تو گہرائیاں بہت ہیں مگر
ہماری سوچ کی گہرائیوں سے زیادہ کیا؟
درخشاں انجم
نشست کے شاندار اختتام پر ڈاکٹر نگار سلطانہ نے تشکر کے کلمات ادا کئے۔

SHARE
Previous articleتلخیاں
Next articleشعیب ملک بن گئے پاکستان کے کامیاب ترین ون ڈے کپتان

اپنی رائے دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here