تعلیم سے ترقی کو بنائیں اپنا نصب العین – سمیع اللہ سمیع

سمیع اللہ سمیع

سمیع اللہ سمیع
مہتم..خانپور پبلک اکیڈمی

علم ایک ایسا پودا ہے جسکو دل و دماغ کے باغ میں لگانے سے عقل کے پھول کھلتے ہیں۔ یہ باتیں یوم جمہوریہ کی تقریب کے موقع پر علم و عصری علوم کی اہمیت و افادیت بیان کرتے ہوئے خانپور پبلک اکیڈمی کے مہتمم سمیع اللہ سمیع نے طالب علموں اور عوام سے خطاب کے درمیان کہی ۔

سب سے پہلے انہوں نے مسلم معاشرہ میں بچوں کو عصری علوم سے آراستہ کرنے کی محنت اور کوشس کی کمی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عصری تعلیم کی
جانب ہماری عدم توجہی نے ہمیں زندگی میں غیروں سے کافی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

عصری علوم کے مناسب اور عمدہ ادارہ سے منہ موڑ کر اس کے حصول کے لئے سماج کے ہمارے بھولے بھالے افراد نے اپنوں پر غیروں کو ترجیح دی نتیجہ یہ ہوا کہ ہمارے بچے غیروں کے غیر مہذب، غیر اسلامی اور زہریلے اسلام مخالف ماحول میں ضائع ہو رہے ہیں اور اسلامی اخلاق و اقدار و اصول ضوابط سے بہت دور ہوتے جا رہے ہیں اور اس پر مزید یہ کہ ہم ان غیر اسلامی اداروں کو معاشرہ میں اسلام مخالف افکار و نظریات کے نشر و اشاعت میں بالواسطہ طور پر مالی تعاون فیس کی شکل میں
بھاری رقم ادا کر کے دیتے ہیں ۔

موجودہ دور میں عصری تعلیم کی اہمیت و اور اسکے تقاضے ہم بخوبی واقف ہیں اگر ہم ماضی میں مغربی قوم جس نے عصری علوم و سائنس کو اپنا کر ساری دنیا پر غلبہ حاصل کر لیا اور اس سے سماج کے ہر شعبے میں ترقی کی اور دنیا کو اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔ تعلیم سے ترقی کر کے تاریکی سے نکل کر دنیا کی قیادت کی۔ ہمیں امت مسلمہ کو تاریخ کے اس بڑے واقعہ سے سیکھنا ہوگا اور تعلیم سے ترقی کو اپنا نصب العین بنا کر اپنے بچوں کو اسلامی اور مہذب ماحول میں تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے مناسب ادارہ کا انتخاب کرنا ہوگا ۔

اس موقع پر علاقہ کے معروف عالم دین جناب قمر الہدی صاحب، مہتمم مدرسہ مفتاح العلوم، ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال اللہ قاسمی، جناب مجیب الرحمان، لقمان ندوی متعلم جامعہ ملیہ اسلامیہ و دیگر موجود تھے۔

اپنی رائے دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here