اقتصادی بنیاد پر ریزرویشن دینے والا پہلا محکمہ بنے گا ریلوے

نئی دہلی، 23 جنوری (آزاد نیوز) اقتصادی طور پر کمزور عام زمرے کے خاندانوں کو نوکریوں میں 10 فیصد ریزرویشن ریلوے میں فوری طور پر لاگو ہوگا۔ اس کے تحت 23 ہزار بھرتیاں کی جائیں گی۔ ریلوے اقتصادی بنیاد پر ریزرویشن دینے والا پہلا مرکزی محکمہ ہے۔
وزیر ریل پیوش گوئل نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو حاصل ریزرویشن میں سے کوئی کٹوتی کیے بغیر ریلوے میں فی الحال چل رہی بھرتی کے عمل میں اقتصادی طور پر کمزور عام زمرے کو بھی ریزرویشن دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی 1.51 لاکھ عہدوں کے لیے بھرتی کا عمل جاری ہے اور 1.31 لاکھ کی بھرتی کا عمل جلد ہی شروع ہونے والاہے۔ آئندہ دو برس میں سبکدوش ہونے کی وجہ سے ایک لاکھ عہدے خالی ہونے والے ہیں۔ اس طرح مجموعی طور پر تقریباً چار لاکھ بھرتیاں ہونی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 1.51 لاکھ عہدوں پر بھرتی کا عمل اگلے مرحلے میں ہے اور مکمل شفافیت سے جاری ہے۔ ہر سطح پر بھرتی کے عمل کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جا رہی ہے جسے عام کیا جائے گا تاکہ عام لوگ بھی اس عمل کو دیکھ سکیں۔ ان 1.51 لاکھ عہدوں پر رواں برس مارچ۔اپریل سے تقرری شروع ہوجائے گی۔
مسٹر گوئل نے کہا کہ 1.31 لاکھ افراد کے بھرتی کا عمل جلد شروع ہوگا۔ آئندہ دوسالوں میں سبکدوش ہونے والے اہلکاروں کی شناخت کر لی گئی ہے اور جیسے جیسے وہ سبکدوش ہوں گے ان کی جگہ پر پہلے سے ہی بھرتی کا عمل شروع کر دیا جائے گا تاکہ محکمہ ریلوے کو اہلکاروں کی قلت کا سامنا نہ ہو۔
input uni

اپنی رائے دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here