کرناٹک: کانگریس-جے ڈی ایس اتحاد کو لگا جھٹکا, دو ایم ایل اے نے چھوڑا ساتھ

بنگلورو:(آزاد نیوز) کرناٹک کے دو آزاد ارکان اسمبلی نے کانگریس۔ جے ڈی ایس کی اتحادی حکومت سے اپنی حمایت واپس لے لی ہے۔ حمایت واپس لینے والے ارکان اسمبلی کے نام ایچ ناگیش اور آر شنکر ہیں۔ ایچ ناگیش ملاباگلو سیٹ سے آزاد امیدوار ہیں، تو وہیں آر شنکر رینےبینور اسمبلی سیٹ سے کے پی جے پی کے ایم ایل اے ہیں۔ بتا دیں کہ وہ اسمبلی میں کے پی جے پی کے واحد ایم ایل اے ہیں۔

دونوں ارکان اسمبلی نے کرناٹک کے گورنر بنواری لال پروہت کو خط لکھا ہے۔ اس خط میں دونوں نے لکھا ہے کہ وہ جے ڈی ایس اور کانگریس کی گٹھ بندھن حکومت سے اپنی حمایت فوری طور پر واپس لے رہے ہیں۔ دونوں نے اس سلسلہ میں گورنر سے ضروری قدم اٹھانے کی گزارش کی ہے

اپنی رائے دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here