شاہ فیصل کو آئی اے ایس کی نوکری چھوڑنے کیلئے پاکستان سے پیسہ ملا تھا :بی جے پی لیڈر

سرینگر :(آزاد نیوز) بی جے پی کے سینئرلیڈراورجموں وکشمیر کےسابق نائب وزیراعلیٰ کویندرگپتا نے ایک متنازعہ بیان دے دیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ ہفتہ آئی اے ایس سے استعفیٰ دینے والے شاہ فیصل پرسنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ استعفیٰ دینے کے لئے پاکستان سے پیسے ملے ہوں۔

کویندرگپتا نے ‘پریس ٹسٹ آف کشمیر’ سے بات چیت میں کہا ‘ایسے لوگ پاکستان سے پیسے لے کرملک کو تقسیم کرنے اورکشمیرمیں تناوپیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جیسا شاہ فیصل سوچتے ہیں، اس سے لگ رہا ہے کہ انہیں پاکستان سے کوئی آفرملا ہو’

شاہ فیصل کے استعفیٰ پرگپتا نےآگے کہا “شاہ فیصل کے والد کودہشت گردوں نے ماردیا تھا اور اب وہ خود کچھ دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔ اس بات کا پتہ لگانا ضروری ہے کہ شاہ فیصل ایسا کیوں کررہے ہیں”۔ بی جے پی لیڈریہیں نہیں رکے، انہوں نے مزید کہا کہ اگرشاہ فیصل کشمیرکی عوام کے لئے یقیناً کچھ کرنا چاہتے، تو وہ افسرکے طورپراپنا کام جاری رکھتے۔ انہوں نے کہا “ملک کا نوجوان انہیں ایک آئیکن کی طرح دیکھتا ہےاورانہیں آئیکن بنے رہنا چاہئے”۔

جموں وکشمیرکے پہلے یوپی ایس سی ٹاپرشاہ فیصل نےکشمیرمیں مسلسل ہورہی قتل وغارت گری کی مخالفت میں استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے اپنے فیس بک پوسٹ میں لکھا تھا “کشمیر میں مسلسل قتل کے معاملوں اورمرکزی حکومت کی طرف سے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں ہونے کے سبب، ہندوپرست طاقتوں کے ذریعہ تقریباً 20 کروڑہندوستانی مسلمانوں کو حاشیے پرڈالنے کی وجہ سے ان کے دوئم درجے کا ہوجانے، جموں وکشمیرریاست کی خصوصی شناخت پرحملوں اورہندوستان میں ‘راشٹرواد’ کے نام پرعدم رواداری اورنفرت کے خلاف میں نے آئی اے ایس سے استعفیٰ کا فیصلہ کیا ہے”

اپنی رائے دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here