مہندر سنگھ دھونی کے ’فنشنگ ٹچ‘ اور کپتان وراٹ کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا کے ساتھ تین یک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں ہندوستان نے کامیابی کی عبارت لکھ دی۔ پانچویں وکٹ کے لیے شراکت داری میں مہندر سنگھ دھونی کا دنیش کارتک نے بھی خوب ساتھ نبھایا اور 14 گیندوں میں بغیر آؤٹ ہوئے تیز طرار 25 رن بنائے۔ دھونی نے 54 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 55 رن بنائے اور ان دونوں بلے بازوں کے طوفانی کھیل کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آخر کے 5 اوور میں انھوں نے بغیر وکٹ گنوائے 53 رن بنائے۔ دونوں نے مل کر چار گیند رہتے یہ جیت حاصل کر لی۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے ہندوستان کو299 رنوں کا بڑا ہدف دیا۔ اس بڑے اسکورکا تعاقب کرنا آسان نہیں تھا، لیکن ٹیم انڈیا کے بلےبازوں نے اس ہدف کو حاصل کرکے آسان بنا دیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے شان مارش نے شاندار سنچری لگائی تھی جس پروراٹ کوہلی کی سنچری بھاری پڑ گئی۔
آسٹریلیاکی طرف سے میکسویل نصف سنچری بنانے سے محروم رہ گئے تھے، انہوں نے 48 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ جبکہ ٹیم انڈیا کی طرف سے دھونی نےبہترین نصف سنچری لگائی۔ ان دونوں کھلاڑی کی بہترین اننگ کی بدولت آسٹریلیائی نے بڑا اسکورکھڑا کیا ہے۔ آسٹریلیا نے 50 اوورمیں 9 وکٹ کے نقصان پریہ اسکوربنایا ہے۔ اس کےعلاوہ اسٹونس نے 29 ، عثمان خواجہ نے 21 اورہینڈس کامب نے 20 رنوں کی اننگ کھیلی۔
ٹیم انڈیا کی طرف سے بھونیشورکمارنے 4 وکٹ حاصل کئے جبکہ محمد شمی کو تین وکٹ ملا۔ اس سے قبل آسٹریلیائی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کافیصلہ کیا