یوپی کی تمام 80 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی کانگریس:غلام نبی آزاد

نئی دہلی:(آزاد نیوز) اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے اتھاد کے بعد کانگریس پارٹی نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ کانگریس پارٹی نے صاف کر دیا ہے کہ وہ اتر پردیش کی تمام 80 لوک سبھا سیٹوں پر چناؤ لڑے گی۔

کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد نے لکھنؤ میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور یہ معلومات دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی سیکولر جماعت ان کے ساتھ آنا چاہتی ہے تو پارٹی اس کا خیر مقدم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی قیادت میں ڈٹ کر لوک سبھا چناؤ لڑا جائے گا

غلام نبی آزاد نے کہ کہا کہ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان نظریات کی لڑائی ہے، ہندوستان کو متحد رکھنے کی لڑائی، ملک کی تمام ذاتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی لڑائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی وہی ہوتی ہے جو اپنا نقصان جھیل کر بھی قوم کو نقصان نہ ہونے دے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم قومی مفاد میں کئی مرتبہ اپنے قدم پیچھے کھینچے ہیں۔ کئی ریاستوں میں ہم نے دوسروں کو موقع دیا اور خود کو پیچھے رکھا۔‘‘

اپنی رائے دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here