نئی دہلی:(آزاد نیوز) فیس بک پر پاکستان کے ہنی ٹرپ کے شکار کئی جوان ہوچکے ہیں ۔ تازہ معاملہ میں خفیہ معلومات شیئر کرنے کے شک میں 50 جوانوں کی چیٹنگ کو سرولانس پر رکھا گیا ہے۔ ہندوستانی فوج اپنے جوانوں کے مسلسل ہنی ٹرپ میں پھنسنے کی وجہ سے فکر مند ہے۔
حال ہی میں انیکا چوپڑا نام کی ایک فیس بک پروفائل سے خفیہ معلومات شیئر کرنے کے معاملہ میں فوج کے 50 جوانوں کو سرولانس پر رکھا گیا ہے۔ انیکا چوپڑا نام کی پروفائل میں ایک لڑکی کی ساڑی پہنے ہوئے مسکراتی ہوئی تصویر لگی ہوئی ہے۔ پروفائل کے مطابق انیکا نرسنگ محکمہ میں کیپٹن رینک کی افسر ہیں
جیسلمیر یونٹ میں تعینات سپاہی سومویر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سومویر پر الزام ہے کہ اس نے ہنی ٹریپ میں پھنس کر پاکستان کے ساتھ خفیہ معلومات شیئر کی ہیں۔ انیکا نام کی پروفائل پر سومویر نے کے ریگولر آپریشن کی کئی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
راجستھان اے ٹی ایس اور آرمی انٹلی جنس کے مطابق انیکا چوپڑا کسی پاکستانی ایجنٹ کی آئی ڈی ہے ، جس کی زد میں نہ صرف شادی شدہ سومویر سنگھ بلکہ کئی دیگر جوان بھی آگئے ہیں ۔ سومویر بتاتےہیں کہ انہیں انیکا چوپڑا کی پرانی تاریخ کے بارے میں اس وقت جانکاری ملی ، جب انہیں اس پروفائل سے بلیک میل کیا جانے لگا
سومویر سنگھ کی انیکا چوپڑا سے فیس بک پر ملاقات 2016 میں ہوئی تھی ۔ تبھی سومویر کی تقرری ہوئی تھی ۔ روہتک کے رہنے والے سومویر خوشی سے اچھل پڑے جب انہیں کیپٹن انیکا کی ریکویسٹ آئی ۔ جلد ہی دونوں کے درمیان ہونے والی بات چیت کافی پرسنل ہوگئی ، جس کے جھانسے میں آکر سومویر اپنی اہلیہ کو طلاق دینے کیلئے بھی رضامند ہوگئے ۔ سومویر نے من بنالیا تھا کہ انیکا چوپڑا سے شادی کریں گے