فیس بک سے لے کر فرضی ایپس سے ڈیٹا ہیکنگ کی خبروں کے بیچ اب آپ کے واٹس ایپ کی جانکاری بھی خطرے میں ہے۔ امیزون کی ایک ملازمہ ایبی فیولر کے ٹویٹ کے مطابق، میسیجنگ سروس واٹس ایپ میں ایک بگ پایا گیا ہے جس سے صارفین کی پوری چیٹ دوسرے کے فون میں کھل سکتی ہے۔
جمعہ کو ایبی فیولر نے ٹوئٹر پر بتایا کہ جب انہوں نے نئے فون میں واٹس ایپ انسٹال کیا تو اس میں پچھلے صارف کے اکاونٹ کی پوری چیٹ ہسٹری اسٹور ہو گئی۔ ایبی کا دعویٰ ہے کہ واٹس ایپ لاگ ان کرتے ہی جو بھی چیٹ یا گروپ اس کے سامنے اوپن ہوئے وہ اس کے نہیں بلکہ اس صارف کے تھے جو اس سے پہلے یہ سم نمبر استعمال کرتا تھا۔ فیولر کا کہنا ہے کہ ری اسٹور ہوئی چیٹس ٹیکسٹ کی شکل میں تھی۔
logged into whatsapp with a new phone number today and the message history from the previous number's owner was right there?! this doesn't seem right.
— Abby Fuller (@abbyfuller) January 11, 2019
کیا کریں؟ سب سے ضروری بات یہ ہے کہ آپ اپنے پرانے واٹس ایپ کو ڈیلیٹ کرنا نہ بھولیں۔ اس کے علاوہ آگر آپ ڈیلیٹ کرنا بھول گئے ہیں اور پرانے فون نمبر کا ایکسس بھی نہیں ہے تو گھبرانے کی بات نہیں ہے۔ کیونکہ آگر آپ کے پرانے نمبر کا نیا یوزر کسی نئے فون میں پینتالیس دن کے بعد واٹس ایپ ایکٹیو کرتا ہے تو اس نمبر سے جڑیں پرانی سبھی جانکاریاں ڈیلیٹ ہو جائیں گی۔