نجیب کہاں ہے؟

 

محمد اشرف یاسین
جواہر لال نہرو یونیورسٹی

نجیب کو غائب ہوئے آج تین سال ہوگئے، 2016 میں نجیب نے جے این یو میں داخلہ لیاتھا اور داخلہ کے 15 دن بعد ہی اُس کے غائب کئے جانے کا سانحہ بھی پیش آگیا، اِس پورے معاملہ میں جے این یو ایڈمنسٹریشن، موجودہ حکومت، دہلی پولیس، دہلی حکومت SIT اور CBI سبھی کے سبھی قصوار ہیں،

یاد دہانی کرانے کی یہ بالکل بھی ضرورت نہیں ہے کہ اسی موجودہ حکومت( NDA) نے 2013 میں UPA حکومت کو طعنہ دیتے ہوئے CBI کو پنجرے کا طوطا کہا تھا اور آج کے تناظر میں کون پنجرے کا طوطہ ہے یہ بات بتانے کی قطعی ضرورت نہیں ہے، یہ وہی CBI ہے جس نے پچھلے سال نجیب معاملہ کی فائل بند کردی تھی اور پچھلے تین ماہ سے اِس کے ذمہ داران ایک دوسرے پر الزام تراشی کررہے ہیں،

یہ بے وقت کی راگنی ہرگز نہیں ہے بلکہ آج جے این یو میں اِسی موضوع پر مشتمل AMMI نامی ڈاکیومینٹری دیکھنے کے بعد قلم برداشتہ یہ چند باتیں زیر انگلی آگئیں لکھنے کواور بھی بہت کچھ ہے اور اِس موضوع پر اخباروں میں بہت کچھ لکھا اور آن و آف ریکارڈنگ بہت کچھ بولابھی گیاہےـ لیکن میں بس اتنے پر ہی اکتفا کرتاہوں ـ

ہمیں خبر ہے مجرموں کے سب ٹھکانوں کی
شریک جُرم نہ ہوتے تو مخبری کرتےـ

 

SHARE
Previous articleبیلن
Next articleاستعفی کے بعد شاہ فیصل نے کہ دی یہ بڑی بات۔۔۔

اپنی رائے دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here