آفس کے بعد باس کی ٹینشن ہوگی ختم, لوک سبھا میں پرائیویٹ ممبرس بل پیش

نئی دہلی:(آزاد نیوز) این سی پی ایم پی سپریا سولے نے لوک سبھا میں ایک پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا ہے جس کے بارے میں پڑھ کر ملک کے سارے نوکری پیشہ لوگ جھوم اٹھیں گے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایسا التزام ہے جس کے مطابق نوکری کرنے والے لوگ اپنے آفس وقت کے بعد کمپنی سے آنے والے فون کال اور ای میل کا جواب نہ دینے کا حق حاصل کر لیں گے۔

دی رائٹ ٹو ڈسکنیکٹ بل ملازمین کے اسٹریس اور ٹینشن کو کم کرنے کی سوچ کے ساتھ لایا گیا ہے۔ اس سے ملازمین کے نجی اور پروفیشنل زندگی کے درمیان ٹینشن کو کم کرنے میں مدد ملے گی

اگر یہ بل قانون کی شکل لے لے گا تو آفس کے وقت کے بعد کئے گئے میل کا جواب نہ دینے پر کمپنی اپنے ملازمین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر پائے گی۔ اگر ملازمین طے شدہ وقت سے زیادہ کام کرتے ہیں تو اس کو اوور ٹائم مانا جائے گا۔

ایسا نہیں ہے کہ صرف اپنے ہی ملک میں اس طرح کے بل کے بارے میں چرچا چل رہی ہے بلکہ دنیا کے کئی ممالک بھی اسے نافذ کرنے پر غوروخوض کر رہے ہیں۔

SHARE
Previous articleایس آئی او دہلی ریاست کی پندرہ روزہ مہم کا آغاز
Next articleسابق اسرائیلی وزیر نکلے ایرانی جاسوس, ملی گیارہ سال کی سزا

اپنی رائے دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here