جموں و کشمیر کے پہلے آئی اے ایس ٹاپر شاہ فیصل نے دیا استعفیٰ

نئی دہلی:(آزاد نیوز) جموں و کشمیر کے پہلے آئی اے ایس ٹاپر شاہ فیصل نے اپنے عہدہ سے استعفی دیدیا ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ وہ اس مرتبہ لوک سبھا کا الیکشن لڑ سکتے ہیں ۔ انہوں نے استعفی کے بعد ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر میں تشدد کی مخالفت کرتے ہیں ۔ اپنے استعفی کو لے کر شاہ فیصل جمعہ کو پریس کانفرنس بھی کریں گے ۔

گزشتہ سال جولائی میں فیصل نے ایک متنازع ٹویٹ کیا تھا ، جس کے بعد وہ مشکل میں پھنس گئے تھے ۔ شاہ نے آبروریزی کے بڑھتے واقعات پر ٹویٹ کیا تھا ۔ اس ٹویٹ کے بعد ان کے خلاف نوٹس بھی جاری کردیا گیا تھا ۔ لیکن فیصل اپنی بات پر بضد رہے تھے اور افسروں کے بولنے کی آزادی کا معاملہ بھی اٹھایا تھا ۔

فیصل کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم دیا گیا تھا ۔ اس وقت میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ انہیں اپنی نوکری جانے کا کوئی ڈر نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ میری نوکری جاسکتی ہے ، لیکن دنیا امکانات سے بھری ہے ۔

اپنی رائے دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here