مکرمی جناب شیخ عقیل احمد صاحب ْْْْْ
السلام وعلیکم وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید کہ مزاجِ گرامی بخیر ہوگاـ
اطلاعًا عرض یہ ہے کہ آپ نے ابھی حال فی الحال میں این سی پی یو ایل کے نئے ڈائرکٹر کے طور پر اپنا عہدہ سنبھالا جس کے بعد سے ہی آپ نے اردو کی ہمہ جہت خدمت اور ترقی کے لیے متعدد بیانات جاری کیے، آپ کے انہیں بیانات سے مجھے یہ تحریک ملی کہ آپ کی خدمتِ عالیہ میں یہ بات عرض کردوں کہ Computer Application, Business Accounting & Multilingual DTP (CABA – MDTP) کورس کے لیے 2017 سے پہلے کی این سی پی یو ایل سے شائع شدہ کتابوں میں انگلش کے ساتھ ساتھ شہزاد انور کی اردو میں ترجمہ وتلخیص بھی رہاکرتی تھی لیکن مذکورہ کورس کے لیے 2017 کے بعد کی مطبوعہ کتابوں سے اردو ترجمہ وتلخیص غائب ہے، لہذا آپ سے میری گزارش ہے کہ آپ اِس کورس کی تمام کتابوں میں اردو کے ترجمے ضرور شامل کریں تاکہ اِس کورس کی روح مجروح نہ ہوـ
امید ہے کہ آپ میری اس بات پر ہمدردانہ غور فرمائیں گےـ
محمد اشرف یاسین
جواہر لال نہرو یونیورسٹی