نئی دہلی:(آزاد نیوز) گزشتہ پانچ جنوری کو نیٹ اور جے آر ایف کے ریزلٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے. جس میں کل چھ فیصد طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے,جس میں سے تقریباً 3300 طلبہ کو جے آر ایف سے نوازا گیا ہے. تمام کامیاب طلبہ کو آزاد نیوز کی جانب سے مبارکباد پیش کی جا رہی ہے
یو جی سی کے اس اہم امتحان میں بہار کے چمپارن ضلع میں واقع مشہور تعلیمی ادارہ جامعہ امام ابن تیمیہ کے طلبہ نے ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی بہتر کارکردگی کا عمدہ مظاہرہ کیا ہے. جے این یو سے عربی میں گریجویشن اور ایم اے مکمل کرنے والے ابن تیمیہ کے ہونہار طالب علم مجاہد الاسلام نے 67 فیصد نمبرات کے ساتھ جے آر ایف میں کامیابی حاصل کی ہے. اس کے علاوہ دہلی کے معروف اقلیتی تعلیمی ادارہ جامعہ ملیہ اسلامیہ سے اسلامک اسٹڈیز میں بی اے اور ایم اے کرنے والے لعل چاند تیمی نے بھی 67 فیصد نمبرات کے ساتھ جے آر ایف میں کامیابی حاصل کر کے ابن تیمیہ کا نام روشن کیا ہے
ان دونوں تیمی اخوان کی اس نمایاں کامیابی اور بہتر مستقبل کیلئے ابنائے ابن تیمیہ نے ڈھیر ساری مبارکباد اور نیک خواہشات کی دعا کی ہے. جن میں شیش ادریس تیمی, ثناء اللہ صادق تیمی, ضیاء اللہ صادق تیمی, امان اللہ صادق تیمی, رحمت اللہ کلیم اللہ تیمی, غالب زیاد تیمی, فیصل اقبال, خالد حشم اللہ, محبوب تیمی, مسرور عالم تیمی کے ساتھ ساتھ اساتذہ ابن تیمیہ نے بھی مبارکباد پیش کی ہے اور کامیاب مستقبل کیلئے نیک خواہشات اور دعاؤں سے نوازہ ہے
اس کے علاوہ جے این یو, جامعہ ملیہ اسلامیہ, حیدرآباد سینٹرل یونیورسٹی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بھی کافی تعداد میں طلبہ نے جے آر ایف اور نیٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے. جن میں سے جے آر میں نثار احمد(جے این یو), شاداب عظیم (جے این یو) , راحت( ڈی یو), مناظر(ڈی یو), محمد یوسف(حیدرآباد سینٹرل یونیورسٹی ), محمد شہنواز (جے این یو) اور نیٹ میں ارشاد احمد(جے این یو), ریحان احمد(جے این یو), ناظر انور(جامعہ ملیہ اسلامیہ), عبداللہ (اے ایم یو), امیر حسن(جامعہ ملیہ اسلامیہ), حفیظ محفوظ(جامعہ ملیہ اسلامیہ), محمد جاوید (جامعہ ملیہ اسلامیہ), محمد شہنواز(جامعہ ملیہ اسلامیہ) وغیرہ نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے