اب مغربی بنگال میں شروع ہوئی نام بدلنے کی سیاست،اسلام پورکوبنا دیا ایشورپور

کولکاتہ،(آزاد نیوز):اترپردیش سے شہروں اورمقامات کے نام بدلنے کی شروع ہوئی بھگواسیاست اب مغربی بنگال پہنچ گئی ہے۔ سرکاری دستاویزات میں درج مغربی بنگال کے شمالی دیجاپورکے اسلام پور کو نامعلوم لوگوںنے راتوں رات ایشورپوربنادیا۔اس شرپسندی پرچے می گوئیاں کرنے والے لوگوںکواس وقت مزیدحیرانی ہوئی جب انتہا پسند ہندوتنظیمیں آر ایس ایس اور وی ایچ پی کے اسکول، دفاتر اور گاڑیوں پراسلام پورکی جگہ ایشور پورلکھاملا۔ آر ایس ایس کی جانب سے چلائے جارہے اسکولوں سرسوتی ششو مندر اور سرسوتی ودیا مندر کے بورڈ پر اسلام پور کی جگہ ایشورپورپر لکھا ملا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اسکول کے پرنسپل کوبھی اس بات کی معلومات نہیں ہے کہ بورڈ پراسلام پورکی جگہ ایشور پورلکھ دیاگیاہے۔ اتناہی نہیں اسکول میں بچوں کولانے لے جانے والی کیب پربھی نام بدل دیاگیا ہے۔حالانکہ اسکول کے سرکاری دستاویزات میں نام ابھی بھی اسلام پورہی ہے۔اس کے ساتھ ہی وی ایچ پی دفترکے بورڈپر بھی اسلام پورکی جگہ ایشورپورلکھ دیاگیا ہے۔

اس بارے میں وی ایچ پی کے ترجمان نے دعویٰ کیاکہ جگہ کانام ایشورپورہی ہے۔ اس سے پہلے اتر پردیش کی یوگی حکومت نے الہ آباد کا نام بدل کر پریاگ راج اور فیض آباد کا نام بدل کر ایودھیا کر دیا تھا۔ جس پرکافی تنازعہ ہوامگربی جے پی زیرقیادت حکومت نے ناقدین کودرکنارکرکے ایک قدم اورآگے جاتے ہوئے اب ایودھیامیں گوشت اور شراب پر پابندی لگانے کی تیاری کر رہی ہے۔ یوپی حکومت ایودھیا میں چودہ کوسی پریکرما کے آس پاس کے علاقے اور متھرا میں بھگوان کرشن کی جائے پیدائش کے آس پاس کے علاقے کو ’تیرتھ استھل‘اعلان کرنے کےمنصوبہ پرسنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ جب یہ دونوں مقام تیرتھ استھل اعلان ہو جائیں گے تو یہاں خود ہی گوشت اورشراب کی فروخت اوراستعمال پر پابندی لگ جائے گی۔

اپنی رائے دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here